لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ان ہائوس تبدیلی کیلئے دیگرجماعتوں کے ساتھ مشاورت پرغور شروع کردیا ہے جبکہ حکومت کیخلاف دھرنا آخری آپشن رکھا گیا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے حکومت کیخلاف احتجاج کیلئے کمانڈسنبھال لی ہے اور حکومت کے خلاف تین تجاویز پر غور شروع کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی تجویز یہ ہے کہ ان ہائوس تبدیلی
کیلئے دیگرجماعتوں کے ساتھ فوری مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔(ن) لیگ کی جانب سے یہ تجویز رکھی گئی ہے کہ ایوان زیریں میں حکومت تحریک انصاف کی رہے مگروزیراعظم کوتبدیل کرایاجائے۔لیگی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ حکومت کیخلاف دھرنا مسلم لیگ (ن)کی آخری تجویزہوگی اور پارٹی ممکنہ احتجاج میں کارکنوں کی تعداد دیکھ کرتجاویزپرفیصلہ کرے گی ۔