اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز کی بطور نائب صدر تقرری کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے منظور۔نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن میں مریم نواز کی بطور نائب صدر تقرری کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جولائی 2018 میں نیب کورٹ نے مریم نوازکو
مجرم قراردیا،نیب کورٹ فیصلہ کے بعد سپریم کورٹ نے نوازشریف کو پارٹی عہدے کیلئے نااہل قراردیا،مریم نواز پارٹی کاعہدہ نہیں رکھ سکتیں،وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اسلام آبادہائیکورٹ نے 19 ستمبر کو مریم نواز کی سزا ختم نہیں کی ۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سزامعطلی کا یہ مطلب نہیں کہ ٹرائل کورٹ کی سزا ختم ہو گئی،الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو نوٹس جاری کر کے سماعت17 جون تک ملتوی کردی۔