اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ (ن )کے رہنما محمد زبیر نےدعویٰ کیا ہےکہ اسد عمر کو جہانگیر ترین کی خواہش پر ہٹایا گیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ اسد عمر کو وزارت خزانہ چھوڑنے کے لیے کہا گیا تھا۔اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں بھی کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان چاہتےہیں کہ اسد عمر وزارت خزانہ چھوڑ کر وزارت پٹرولیم سنبھال لیں لیکن انہوں نے
انکار کر دیا تھا۔ اسد عمر نے بالکل صحیح انکار کیا۔ کیونکہ آپ کی پروفیشنل انا ہوتی ہے اور اگر آٹھ مہینے میں آپ کا لیڈر آپ کو فارغ کر دے تو ہم بھی اسی طرح کا رد عمل دیں گے جیسا اسد عمر نے دیا۔محمد زبیر نے کہا کہ ایسا کرنے سے حکومت کو کیا فائدہ ہوتا ہے کیا نہیں یہ تو آگے جا کر حالات ہی بتائیں گے۔واضح رہے کہ اسد عمر اس وقت قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین منتخب ہو کر سیٹ سنبھال چکے ہیں ۔