اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر 7 روپے 60 پیسےمہنگا ہو ا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 7روپے30 پیسے اضافہ دیکھنے کو ملا، ڈالر کے داموں میں اس اضافے کی وجہ سے پاکستان کے بیرونی قرضوں
میں 800 ارب روپےاضافہ ہوگیا جبکہ سٹاک ایکسچینج گرنے سے کاروباری برادری کے 315 ارب روپے ڈوب گئے ۔یاد رہے کہ گزشتہ 9 ماہ میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 10 ہزار پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے سرمایہ کاروں کے 1892 ارب روپے ڈوب چکے ہیں ۔