کراچی(سی پی پی)امریکا نے اپنے ملک سے نکالے جانے والے یا ویزے کی مدت سے زیادہ قیام کرنے والے شہریوں کو واپس نہ لینے پر پاکستان پر ویزا پابندیاں عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔یو ایس فیڈرل رجسٹر میں یہ نوٹی فکیشن 22 اپریل کو جاری کیا گیا اور اسی دن سے نافذ العمل ہے،جس کی رو سے پاکستان کو ان 10 ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے جن پر ویزا پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔امریکی وزارت خارجہ نے میڈیا کو
بتایا ہے کہ پاکستان میں قونصلر آپریشن فی الحال تبدیل نہیں کیا جائے گا تاہم امریکا پاکستانی شہریوں کو ویزوں کا اجرا روک سکتا ہے جس کا آغاز سینئر حکام سے ہو گا، امریکا کے امیگریشن اینڈ نیشنیلٹی ایکٹ کے سکیشن 243 ڈی کے تحت امریکی وزیر خارجہ اس بات کا پابند ہے کہ وہ کسی ایسے ملک کو جس نے ہوم لینڈ سیکرٹری کے کہنے پر اپنے شہری کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہو اسے امیگریشن یا نان امیگرنٹ ویزا کا اجرا بند کرے۔