ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

عدالتی ،تعلیمی نظام ریاست مدینہ کے مطابق نہیں ،حکومت سب سے پہلے یہ قدم اٹھائے۔۔۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے مشورہ دیدیا

datetime 8  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی) اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کاقیام آسان نہیں، اس میں وقت لگے گا، حکومت ٹاسک فورس بنائے تو اسلامی نظریاتی کونسل بھی کردار ادا کرے گی اور ریاست مدینہ کیلئے نتیجہ اخذکرسکیں گے۔ ہمارا عدالتی نظام مہنگا ہونے کے سبب انصاف کاحصول مشکل ہے، ریاست مدینہ کے عدالتی نظام میں انصاف سستا ہوناچاہیے اوربنیادی تعلیم بھی ہر شہری کا حق ہے اور بیروزگاری کے بڑھتے ہوئے

رجحان کاخاتمہ ضروری ہے۔ ڈاکٹر قبلہ ایازکا کہنا ہے کہ ریاست مدینہ کا مقصد فلاحی مملکت کا اعادہ ہے، ریاست مدینہ پر ہماری تجاویز اصولی ہوں گی، حکومت کو ریاست مدینہ کیلئے ٹاسک فورس کی تجویزدی ہے۔ ریاست مدینہ پر ٹاسک فورس ہرشعبے کیلئے کام کرسکتی ہے۔ فی الحال پولیس اورعدالتی نظام ریاست مدینہ کے تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں، تعلیمی نظام بھی ریاست مدینہ کے مطابق نہیں ہے، ہمارے یہاں امیر اور غریب کیلئے تعلیم کانظام مختلف ہے۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…