جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے پاک افغان سرحد کے ساتھ ساتھ پاک ایران سرحد پر بھی باڑ لگانے کا فیصلہ

datetime 7  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لئے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے ساتھ ساتھ پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی نے سر کاری ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ افغانستان سے ملحق سرحد کو

محفوظ بنانے کے لئے عسکری قیادت نے گزشتہ سال کے اوائل میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام شروع کیااس سلسلے میں بلوچستان میں پاک افغان سرحد پر ایک ہزار270کلو میٹر طویل باڑ لگانے کا کام مئی 2018میں پنجپائی سے شروع کیا گیا ،باڑ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔باڑ کے ساتھ 250سکیورٹی قلعے اورایک ہزار500واچ ٹاورتعمیر کئے جا رہے ہیں، اس طر ح ہر ایک کلومیٹر پر واچ ٹاور جبکہ ہر 3 کلومیٹر پر ایک سیکیورٹی قلعہ تعمیر ہوگا۔پاک افغان سرحد پر باڑ کی تعمیر کاکام رواں سال دسمبر میں مکمل ہوجائے گا ، دوسری جانب حکومت نے عسکری قیادت کے مشورے پر پاک ایران 907کلومیٹر سرحد پر بھی باڑ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ بارڑ بھی پاک افغان بارڑ کی طرز پر لگائی جائے گی ، تاہم تجارت اور آمدورفت کیلئے متعدد راہداری گیٹس بھی بنائے جائیں گے، اسی طرح بعض مقامات جہاں پاکستان، افغانستان اور ایران کی سرحد ملتی ہیں وہاں مشترکہ گیٹس بنائے جائیں گے۔ایرانی حکومت نے پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے پر رضا مندی تو دے دی ہے تاہم پاکستان یہ کوشش کررہا ہے کہ ایران خود بھی کچھ حصے پر بارڑ لگائے تاکہ پاکستان کا مالی بوجھ کم ہوسکے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…