جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

قانون کا دہرا معیار،امیر کے لیے چھٹی کے روز بھی عدالت لگا لی معروف قانون دان نے حمزہ شہباز کی ضمانت کو خلاف قانون قرار دے دیا

datetime 7  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز نیب کی ٹیم حمزہ شہباز کے گھر انہیں گرفتار کرنے کیلئے پہنچی تھی کہ عدالت سے حکم آگیا کہ انہیں بروز سوموار8تاریخ تک گرفتار نہ کیا جائے ۔ عدالتی فیصلے کے بعد نیب کی ٹیم کو خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا ۔ اس پر عدلیہ کو ہر طرف سے

تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ایسی صورتحال پر بیرسٹر مسرور شاہ نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کے سیکشن 32کے مطابق نیب کے کیس میں کسی بھی عدالت کا سنگل جج ملزم کو ضمانت نہیں دے سکتا خواہ وہ چیف جسٹس ہی کیوں نہ ہو ۔ دوسری چیز یہ کہ اگر کوئی جج کسی ملزم کو ضمانت دیتا ہے تو ملزم جو جج کے سامنے پیش ہونا لازمی ہوتا ہے مگر یہاں اس ضمانت میں ایسا کچھ بھی نہیں ہوا ملزم گھر بیٹھا رہا اور وکیل آکر ضمانت کرا لے گیا ۔ لہٰذا حمزہ شہباز کو اس نیب کیس میں دی گئی ضمانت خلاف قانون ہے اور یہاں سے قانون کا دہرا معیار بھی سامنے آتا ہے۔یہاں یہی نظرآتاہے کہ اگرملزم کے پاس وکیلوں کو دینےکیلئے اضافی پیسہ ہے تو وہ چھٹی کے روز بھی اپنے حق میں فیصلہ لے سکتا ہے ۔ مسرور شاہ کا مزید کہنا تھا کہ حمزہ شہباز سوموار کو پکی ضمانت ہو جاتی ہے تو اس کیس میں نیب کو باقی دونوں ملازموں کو بھی رہا کرنا پڑے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…