جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جب سیاستدان کے پاس حرام کی کمائی آ جاتی ہے تو وہ بزدل ہو جاتا ہے،حمزہ کے گھر کے باہر 20کارکن بیٹھے ہیں‘ شیخ رشید کادعویٰ

datetime 6  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جب سیاستدان کے پاس حرام کی کمائی آ جاتی ہے تو وہ بزدل ہو جاتا ہے،حمزہ شہباز کے گھر کے باہر 20کارکن بیٹھے ہیں ،کرپشن کرنے والوں کی کوشش ہوتی ہے کہ انہیں کوئی این آر او مل جائے ،رحیم یار خان میںپیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کیلئے پہلے کمیٹی کو تحلیل کر کے نئی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

ایم ایل ون کے معاہدے پر 27اپریل کو دستخط ہوں گے ،رائل پام کنٹری کلب کا عدالتی فیصلہ 11اپریل کو آ جائے گا۔ا ن خیالات کا اظہارا نہوں نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ رحیم یار خان میں فریٹ ٹرین کی ڈی ریلمنٹ سے پیش آنے والی مشکلات پر قوم سے دوبارہ معافی مانگتا ہوں،پہلی تحقیقاتی کمیٹی تحلیل کر کے راجہ شوکت کی سربراہی میں نئی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسافر ٹرینوںکی بکنگ 80 سے100 فیصد ہے، ایک ماہ کے لئے گرین لائن اور جناح ایکسپریس میں بچوں کا کرایہ 4ہزار9سو روپے سے کم کرکے3ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ رحمان بابا ٹرین کے ساتھ 15اپریل سے اے کوچزلگانے جارہے ہیں ۔پی ایس او کی ترسیل کے لئے ٹھیکہ مل گیا ہے جس سے ہماری معاشی حالت بہتر ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ 27اپریل کو وزیراعظم ایم ایل ون کے معاہدے پر دستخط کریں گے، یہ معاہدہ ریلو ے میں انقلاب برپا کر دے گا ،رائل پام کنٹری کلب کا عدالتی فیصلہ 11اپریل کو آ جائے گا،معاہدے میں ردو بدل کر کے 103ایکڑ زمین کو 143بنا لیا گیا،2013ء سے ایک روپیہ یا ٹیکس ادا نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ سارے افسروں کو آخری وارننگ دیدی اب وہ رہیں گے یا میں رہوں گا۔

ہم نے 20فریٹ ٹرینیں چلانی ہے او رہمارے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں،دو دن لاہور میں قیام کیا کروں گا،200 بوگیاں تیار کر رہے ہیں،11فالتو انجن کھڑے ہیں جنہیں استعمال کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ 35ارب روپے پنشن کی مد میں دینے ہوتے ہیں ،کہاں سے دیں گے اب کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ساتوں ڈویژنوں میں لوکوموٹو اسٹینڈ بائی رکھ رہے ہیں،ٹاپ گریڈ ٹرین جلد چلائیں گے جس میں ہائی ویلیو سیلون لگائیں گے۔

بلوچستان اور سندھ کے ٹریکس کا دورہ کرنے جا رہے ہیں اس میں میڈیا ساتھ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ چھ ماہ میں 15لاکھ لیٹر تیل بچایا اور اب مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے،کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم ناکارہ ہے جسے تبدیل کر رہا ہوں۔ انہوںنے کہا کہ جب سیاستدان کے پاس حرام کی کمائی آ جاتی ہے تو وہ بزدل ہو جاتا ہے،لاہوریے باہر نہیں نکلے،20کارکن حمزہ کے گھر کے باہر بیٹھے ہیں۔شیخ رشید نے حکومت گرانے سے متعلق بلاول بھٹو کے دعوے بارے سوال کے جواب میں تالی بجا کر کہا کہ یوں لات مارے گا،میری بلو رانی سے صلح ہے میڈیا لڑوانا چاہتا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…