جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا حکومت کا انوکھا فیصلہ۔۔۔!!! نیب کیساتھ پلی بارگین کرنے والے افسر کو کس اعلیٰ عہدے پر تعینات کردیا؟نیا پنڈورا باکس کھل گیا

datetime 6  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(اے این این )خیبر پختونخوا حکومت نے انوکھا فیصلہ کرتے ہوئے نیب کے ساتھ مفاہمت کرنے والے افسر کو ڈائریکٹر پی ڈی اے لگا دیا۔ گریڈ 19 کے افسر اکرام اللہ نے نیب سے دو کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی مفاہمت کی تھی۔

خیبر پختونخوا حکومت کی بی آر ٹی منصوبے کے حوالے سے مشکلات ہیں کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔ بی آر ٹی میں ناقص کارکردگی پر سابق ڈی جی اسرار اللہ کو تو ہٹا دیا گیا لیکن ان کی جگہ جس افسر کو تعینات کیا گیا وہ نیب زدہ نکلے۔گریڈ انیس کے افسر اکرام اللہ کو صوبائی حکومت نے ڈی جی پی ڈی اے تعینات کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ ان کو کمشنر پشاور کی جانب سے پی ڈی اے کا اضافی چارج سنبھالنے سے انکار کے بعد تعینات کیا گیا۔نئے تعینات ہونے والے ڈی جی پی ڈی اے اکرام اللہ کے نیب زدہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 15۔2014 میں سینئر افسر اکرام اللہ ڈائریکٹر پی ڈی اے کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ذرائع کے مطابق ان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں نیب نے انکوائری شروع کی جس پر انہوں نے نیب سے رضاکارانہ مفاہمت(پلی بارگینگ) کے قانون کے تحت مفاہمت کی درخواست کی اور دو کروڑ ساٹھ لاکھ روپے دے کر جان چھڑائی۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…