حمزہ شہبا ز کو گرفتار نہ کرنے کا حکم ، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر فیصلہ سنا دیا‎

6  اپریل‬‮  2019

لاہور(اے این این ) لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کو پیر تک گرفتار کرنے سے روک دیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق حمزہ شہباز کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی گئی تھی جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عبوری حکم دیتے ہوئے حمزہ شہباز کی پیر 8 اپریل تک گرفتاری روک دی ہے ۔

دوسری جانب قومی احتساب بیورو (نیب ) کی درخواست پر پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز کے گارڈز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔نیب کے ڈرائیور ممتاز حسین کی مدعیت میں تھانہ ماڈل ٹائون میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں دفعات 353ت پ ،186ت پ ،427ت پ ،B/506ت پ ،148ت پ اور 149ت پ شامل ہیں ۔ مدعی نیب اہلکار نے بتایا کہ میں نیب لاہور میں بطور ڈرائیور ڈیوٹی کرتا ہوں ،جمعہ کے روز صبح ساڑھے بارہ بجے نیب افسران کے ہمراہ حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے 96ایچ ماڈل ٹائون پہنچا جہاں حمزہ شہباز کے ذاتی گارڈز نے نیب ٹیم پر اسلحہ تان لیا اور مجھے زدو کوب کرتے ہوئے گاڑی سے نیچے اتار لیا اور میرے کپڑے پھاڑ دیئے ، کار سرکار میں مزاحمت کر کے ملزم مذکورہ بالا کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالی اور سرکاری گاڑی کا بایاں شیشہ بھی توڑ دیا ، گاڑی کی ڈگی کو نقصان پہنچا اور مجھے اور دیگر ساتھیوں کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے رہے ۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے بھی نیب اہلکاروں کے خلاف تھانہ ماڈل ٹائون میں درخواست دی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ نیب نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…