اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب لاہور کی ٹیم ایک مرتبہ پھر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازکو گرفتار کرنے ان کے گھرکے باہر پہنچ گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب حکام نے شہبازشریف کے گھر 96ایچ کے اندر جانے کی کوشش کی لیکن انہیں کوئی کامیابی نہ مل سکی ۔ نیب اہلکار کل کی نسبت آج زیادہ تعداد میں
حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے پہنچے ہیں۔دوسری جانب سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے اس سارے واقعے کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ سب وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق کیا جارہا ہے ۔ نیب کا موقف غلط اور بے بنیاد ہے ۔ نیب کا عمل غیر قانونی اور حملے کے متراد ف ہے ۔