بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

ریٹائرڈ فوجی افسران کوایسا کام کرنے کی اجازت مل گئی کہ آپ بھی حیران رہ جائینگے،آئی ایس پی آر کی پیشگی کلیئرنس لازمی قرار

datetime 6  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پیمراکے ترجمان نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ ریٹائرڈ فوجی افسر دفاعی تجزیہ نگار کی حیثیت سے ٹی وی کے فوجی امور پر ٹاک شوز میں شرکت صرف آئی ایس پی آر کی پیشگی کلیئرنس سے کیا کریں گے البتہ نجی ٹی وی چینلوں کے دوسرے ٹاک شوز میں ریٹائرڈ ملٹری افسر تجزیہ نگار کے طور پر شریک ہوا کریں گے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پیمرا کے جنرل منیجر (آپریشنز براڈ کاسٹ میڈیا) محمد طاہر کے دستخطوں سے 4 اپریل 2019 کو مراسلہ نمبر(89)13/او پی ایس/2018 تمام نیوز/کرنٹ آفیئرز ٹی وی چینلوں کو بھجوایا گیا اس کی نقول ڈائریکٹر جنرل (مانیٹرنگ) پیمرا اور جنرل منیجر ٹو چیئرمین پیمرا کو بھی بجھوائی گئی ہیں۔ یہ خط متعلقہ حلقوں کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ حلقوں نے اس امر کا سختی سے مشاہدہ کیا ہے کہ ریٹائرڈ فوجی افسروں کو بار بار ’’ڈیفنس تجزیہ نگار‘‘ کے طور پر نیوز/کرنٹ افیئرز کے مختلف چینلوں میں مدعو کیا جانے لگا ہے یہ دعوت ان کو دفاعی تجزیہ نگار (DEFENSE ANALYST) کے طور پر دی جانے لگی ہے اور ان کی قومی سلامتی اور متعلقہ معاملات پر رائے ظاہر کرنے کو کہا جاتا ہے۔ ٹاک شوز میں ایسے مدعو کئے گئے بہت سے ریٹائرڈ فوجی افسران تازہ ترین دفاعی اور سکیورٹی کے رونما ہونے والےواقعات/تبدیلیوں کا کما حقہ ادراک نہیں رکھتے اس کی وجہ ان کا فوجی سروس کا پس منظر اور ریٹائرمنٹ کے بعد ہونے والے عسکری معاملات سے نابلد بھی ہوتے ہیں۔ مزید برآں بسا اوقات بحث وتمحیص سکیورٹی معاملات سے تبدیل ہوکر سیاست پر شفٹ ہوجاتی ہے۔

ایسے سیاسی مباحثے میں ریٹائرڈ فوجی افسروں کا شامل ہونا ناپسندیدہ (UNDESIRABLE) ہے ان وجوہ کی بنا پر نیوز اور حالات حاضرہ کے ٹی وی چینلوں سے استدعا کی جاتی ہے کہ وہ آئی ایس پی آر کی پیشگی کلیئرنس ملنے کے بعد ریٹائرڈ فوجی افسروں کو فوجی امور کی بحث وتمحیص والے ٹاک شو میں مدعو کریں اور ریٹائرڈ فوجی افسر کے ڈیفنس تجزیہ نگار کے ٹی وی پر پہلی بار آنے سے پہلے آئی ایس پی آر کی کلیئرنس لینا ضروری ہے اگر ریٹائرڈ ملٹری افسر کو سکیورٹی معاملات کے علاوہ دوسرے امور پر بحث مباحثے میں شرکت کیلئے بلایا جائے تو اس کے نام کے ساتھ ’’دفاعی تجزیہ نگار‘‘ کی بجائے صرف ’’تجزیہ نگار‘‘ لکھا جانا ضروری ہے تاہم کلیئرنس کا پروسیجر آئی ایس پی آر ڈیفنس تجزیہ نگار کے طور پر پروسیس کیا کرے گا۔ چیئرمین پیمرا کی منظوری سے یہ خط جاری کیا گیا ہے۔ نیوز اور کرنٹ آفیئرز ٹی وی چینل کے تمام لائسنس یافتگان کو اس خط پر مکمل عملدرآمد کرنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…