جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

ایل او سی پر پاک فوج کا بھارتی فورسز کو منہ توڑ جواب ، پانچ بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ، کئی چوکیاں تبا ہ،بات بڑھ گئی

datetime 5  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)پاک فوج نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کر نے والی بھارت فوج کومنہ توڑ جواب دیا ہے جس کے نتیجے میں پانچ بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد چوکیاں تباہ ہوگئیں ۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھرچری کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس سے خاتون اور 4 بچوں سمیت 6 شہری زخمی ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں میں شبنم، کاشان، نشا، آصفہ، شاہد حسین اور فیضان شامل ہیں۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنانے والی بھارتی چوکیوں پر جوابی وار اور بھرپور کارروائی کی جس کے نتیجے میں 5 بھارتی فوجیوں کے ہلاک اور کئی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی کے نتیجے میں کئی بھارتی چوکیاں بھی تبا ہ ہوگئیں ۔یاد رہے کہ تین روز قبل بھی بھارتی فوج نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رکشکری سیکٹر میں اشتعال انگیزی کی تھی جس کے نیتجے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہوئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…