جمعرات‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2024 

’’تمام تعریف اللہ ہی کیلئے ہیں ، سچ ہمیشہ غالب آتا ہے ‘‘ وقت آگیا ہے بھارت سچ بولے اور دنیا کو بتائے کہ پاکستان نے دوسرا طیارہ بھی مار گرایا تھا، پاک فوج کے ترجمان نے دھماکے دار اعلان کر دیا

datetime 5  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی ()بھارت دنیا کے سامنے بری طرح بے نقاب ہو گیا ۔ پاکستانی ایف سولہ طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کی کھلی کھل گئی امریکہ نے واضح کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستانی ایف سولہ طیاروں کی گنتی کی گئی وہ تعداد میں پورے ہیںجس پر اب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا بھی بھرپور ردعمل بھی سامنے آگیا ہے ، جس میں انہوں نے کہا ہے

کہ تمام تعریفیں اللہ ہی کیلئے ہیں، سچ ہمیشہ غالب آتا ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنےاپنے بیان میں کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے بھارت سچ کا کڑوا گھونٹ پی لے اور دنیا کے بتائے کہ ہمارا دوسرا طیارہ بھی پاکستان نے مارا گرایا تھا ۔ بھارت جھوٹے پراپیگنڈے چھوڑے اور حقیقت کو تسلیم کرنا سیکھ لے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ اللہ پاک کا شکر ہے کہ سچ کی فتح ہوئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ خطہ امن ، ترقی اور خوشحالی چاہتا ہے۔واضح رہے کہ آج صبح امریکی جریدے’’فارن پالیسی‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بھارت کے پاکستان کے ایف سولہ طیارہ کے مارگرانے کے جھوٹے دعوئوں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے جس میں اس نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کے پاس ایف سولہ طیارے گنتی میں پورے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ایف سولہ طیاروں کی تعداد پوری ہے جب کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کو نقصان پہنچانے میں ناکام رہا اور اپنا طیارہ اور پائلٹ کھویا۔امریکی جریدے کی رپورٹ بھارت کے اس دعوے کی نفی کرتی ہے جس میں بھارتی ایئرفورس کے حکام نے کہا تھا کہ کمانڈر ابھی نندن نے پاکستانی ایف 16 طیارے کو مار گرایا اور ڈوگ فائٹنگ کے دوران اُن کا طیارہ بھی تباہ ہوا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں موجود امریکی حکام نے بھارتی دعوے پر شک کا اظہار کرتے ہوئے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ بھارتی حکام عالمی برادری کو 27 مئی کو پیش آئے واقعے کے حوالے سے گمراہ کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت نے 27 فروری کو لائن آف کنٹرول پر پاکستانی ایف سولہ طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا، ڈاگ فائیٹ میں پاکستانی شاہینوں نے دو بھارتی مگ 21 طیارے مار گرائے تھے اور جذبہ خیر سگالی کے تحت گرفتار پائلٹ کو بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



مبارک ہو


مغل بادشاہ ازبکستان کے علاقے فرغانہ سے ہندوستان…

میڈم بڑا مینڈک پکڑیں

برین ٹریسی دنیا کے پانچ بڑے موٹی ویشنل سپیکر…

کام یاب اور کم کام یاب

’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…