کوئٹہ (این این آئی)وزیراعظم عمران خان رواں ماہ بلوچستان کے دو شہروں میں نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبے کے تحت 1لاکھ 10ہزار فلیٹ تعمیر کرنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے ، باخبر ذرائع نے ــ’’این این آئی‘‘ کو بتایا کہ وزیراعظم عمران خان رواں ماہ بلوچستان کے دو شہروں کوئٹہ اور گوادر میں
نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے کے تحت 1لاکھ 10ہزار گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کریں گے ،ذرائع نے بتا یا کہ نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے کے پہلے مرحلے میں حکومت بلوچستان اور اور منسٹری آف ہائوسنگ کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر جلد ہی دستخط کیے جائیں گے جس کے تحت کوئٹہ کے علاقے وحدت کالونی میں 5ہزار فلیٹ ،گوادر میں 55ہزار فلیٹ ،اور فشر کالونی میں 54ہزار فلیٹ سمیت دیگر علاقوں میں تعمیرات کی جائیں گی ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے پر پیش رفت پر اطمینا ن کااظہار کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ اس منصوبے سے گھروں کی کمی پر کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی معشیت کو بھی فروغ ملے گا وزیراعظم نے منصوبے میں زیادہ سے زیادہ مقامی افراد کی شمولیت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے .