بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

مولانا مسعود اظہر سمیت کسی پاکستانی کا پلوامہ حملے میں ہاتھ ہے یا نہیں؟ترجمان دفتر خارجہ نے قصہ ہی ختم کردیا

datetime 28  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پلوامہ پر بھارتی ڈوزئیر پر پاکستان نے تحقیقات کیں، مسعود اظہر سمیت کسی پاکستانی کا واقعہ سے کوئی تعلق نہیں، سمجھوتہ ایکسپریس ملزمان کی بریت انصاف کا کھلواڑ ہے،گھوٹکی کی دو بہنوں سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا بیان الیکشن میں ووٹ لینے کے لیے ہے۔

شامی علاقے پر اسرائیلی قبضے پر امریکی فیصلہ یو این چارٹر اور عالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے،افغان مسئلہ پر معاملات کو میڈیا پر لانے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پلوامہ پر بھارتی ڈوزئیر پر پاکستان نے تحقیقات کیں، مسعود اظہر سمیت کسی پاکستانی کا واقعہ سے تعلق نہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات پر جوابات دیئے گئے اور بھارت سے کہا ہے کہ اگر قابل عمل ٹھوس معلومات ہیں توشئیر کی جائیں، ہم تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارتی معلومات میں 90 سے زیادہ لوگوں کے نام تھے اس سلسلے میں بھارت سے مزید شواہد اور معلومات مانگی ہیں۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس ملزمان کی بریت انصاف کا کھلواڑ ہے، سمجھوتہ ایکسپریس حملوں میں ملوث تمام ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔انہوں نے کہا کہ گھوٹکی کی دو بہنوں سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا بیان الیکشن میں ووٹ لینے کے لیے ہے۔ترجمان نے بتایا کہ بھارت میں اقلیتوں پرمظالم کئے جاتے ہیں، بھارت میں مسلمانوں کو زندہ جلایا گیا، گائے کی خاطر کئی لوگوں کو قتل کیا گیا، ہندوستان وہاں کی جیلوں میں موجود پاکستانیوں کی حفاظت یقینی بنائے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھارت سے پلوامہ حملے کی تحقیقات میں تعاون کی پیش کش کی تھی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کرتارپور راہداری سے متعلق خوشگوار ماحول میں مذاکرات ہوئے۔ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے شامی علاقے پر اسرائیلی قبضہ تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکی فیصلہ یو این چارٹر اور عالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ایک سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے خلاء میں کیا گیا تجربہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، خلاء تمام انسانوں کی مشترکہ میراث ہے، ایسے تجربات سے اقوام عالم کوخطرات لاحق ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نےسانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کی رہائی پربھارتی ہائی کمشنر کوطلب کیا اور اس معاملہ پر بھرپور احتجاج کیا جبکہ مقبوضہ کشمیر میں ایسے حالات نہیں کہ انتخابات ہوسکیں، بھارت کوسمجھ نہیں آرہی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ایسے نہیں رہ سکتا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افغان مسئلہ پر معاملات کو میڈیا پر لانے سے اجتناب کرنا چاہیے، وزیراعظم کے افغان حکومت سے متعلق بیان کوغلط انداز میں لیا گیا، زلمے خلیل زاد جب آئیں گے تو دیکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…