جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

سرینگر میں بھارتی فوجی بنکر کے قریب زورداردھماکہ ہر طرف بھگدڑ مچ گئی،کیا نقصان ہوا؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 28  مارچ‬‮  2019 |

سرینگر،واشنگٹن (این این آئی)مقبوضہ کشمیرمیں سرینگر میں واقع بھارتی فوجی بنکر کے قریب ایک زوردھماکے میں ایک مکان اور ایک گاڑی کو نقصان پہنچاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ دھماکہ سرینگر کے علاقے آلوچی باغ میں ہوا جس کی آواز دو ردور تک سنائی دی گئی ۔ دھماکے میں ایک مکان اور اسکے قریب کھڑی ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ہے ۔

مقامی افراد کے مطابق بھارتی فوجی بنکر کے قریب دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے متعدد گھروں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔دریں اثنا مقبوضہ کشمیرمیں کشمیری عوام نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر تشدد کے خلاف زبردست بھارت مخالف مظاہرے کئے اور بیج بہاڑہ کے قریب سرینگر جموں ہائی وے پر ٹریفک کو بلاک کردیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے جمعرات کی صبح بلا جواز طورپر بیج بہاڑہ میں مقامی لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔ واقعے کے فورابعد لوگ آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے بلند کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور انہوں نے سرینگر جموں ہائی وے بند کردی جس کے باعث ٹریفک معطل ہو گئی ۔ پھنسے ہوئے مسافروں نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ دو گھنٹوں سے شاہراہ پر ٹریفک معطل ہے ۔علاوہ ازیں امریکہ میں قائم ایک تحقیقی ادارے Pewریسرچ کی رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ بھارتی شہریوں کی 55فیصد اکثریت نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال ایک بڑا مسئلہ قراردیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تحقیقی ادارے کے ایک سروے کے دوران 53فیصد افراد کا کہناتھاکہ گزشتہ پانچ برس کے دوران کشمیرمیں صورتحال ابتر ہوئی ہے ۔

تحقیق پلوامہ واقعے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد تنازعہ کشمیر نے نریندر مودی کیلئے اہم انتخابی مہم کی صورت اختیار کرلی ہے۔ تحقیقی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ پلوامہ واقعے کے بعد بھارت کی سوشل میڈیا کی مختلف ویب سائیٹوں پر دانستہ طورپر حملے کے حوالے سے گمراہ کن اور بے بنیاد خبریں جاری کی گئی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…