جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

چین کے بعد روس بھی پاکستان کی مدد کو آن پہنچا، ناقابل یقین اعلان ،بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگ گئی

datetime 28  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی)سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے پاکستان روس دفاعی تعلقات کے حوالے سے عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک روس تعلقات میں بہتری آ رہی ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں روس نے اہم کردار ادا کیا۔باہمی تجارت میں اضافہ اور عوام کے درمیان رابطے سے پاک روس تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔

روسی سفیر الیگزے وائی ویدوف نے کہا کہ پاکستان روس کا اہم اتحادی ہے دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ معاہدے کی وجہ سے تجارت میں اضافہ ہو گا ۔تاریخ میں پہلی بار پاکستان نے 23 مارچ پر روسی جنگی ہیلی کاپٹرز پریڈ میں شامل کیے۔ اسلام آباد میں اسٹریٹجیک ویژن انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام پاکستان روس دفاعی تعلقات کے حوالے سے عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس سے خطاب میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ تنائو کم کرنے میں روس نے اہم کردار ادا کیا ہے۔وقت کے ساتھ روس کے ساتھ تعلقات مضبوط ہوں گے ۔دونوں ممالک میں تجارت بہت کم ہے اس کو بڑھنے کی ضرورت ہے۔دونوں ممالک کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ کی ضرورت ہے۔عوام کے درمیان رابطے کو بڑھایا جائے اور سکالر شپ دی جائے۔دفاعی معاہدوں کے ساتھ بھارت کو محصوض جنگی سامان نہ دیا جائے جو کہ پاکستان کے خلاف استعمال ہو سکتا ہے۔ سی پیک میں روس کو شامل ہونا چاہیے اور شنگھائی کارپوریشن کے تحت رابطوں کو مزید موثر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ روس کےافغانستان کے حوالے سے نمائندہ خصوصی جلد پاکستان آئیں گے اور پاکستانی اعلی حکام بھی روس کا دورہ کریں گے۔ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات بہتر ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے تین مشترکہ فوجی اور دو نیوی کے ساتھ مشقیں کی گئی ہیں۔ پاکستان روس سے ہیلی کاپٹرز اور دیگر جنگی سامان خریدتا ہے پاکستان وسطی ایشیا کے لیے گیٹ وے کا درجہ رکھتا ہے۔ ہمیں اپنی باہمی تجارت مزید بڑھانی ہوگی ۔روسی سفیر الیگزے وائی ویدوف نے کہا کہ پاکستان روس کا اہم اتحادی ہے دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ معاہدے کی وجہ سے تجارت میں اضافہ ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…