جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کا جیش محمد سے کوئی تعلق نہیں ، آخری مرتبہ آئی ایم ایف سے رجوع کرنے جارہے ہیں ، عمران خان کا دو ٹوک اعلان

datetime 27  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک ہیجان زدہ شخص ہے ، پلوامہ حملہ مسلم مخالف حکومت اور کشمیر میں سخت پالیسی کا نتیجہ ہے ، مودی کے میزائل حملے سے دونوں ممالک جنگ کے دہانے پر آئے ، ہندوستان میں انتخابات سے پہلے کچھ بھی ہوسکتا ہے ۔

نئے پاکستان میں دہشتگردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں اس سے پہلے دہشتگردوں کیخلاف ایسا کریک ڈائون نہیں ہوا تھا ، پاکستان کا جیش محمد سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائم کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک ہیجان زدہ شخص ہے جس نے پلوامہ واقعہ جنگی جنون ثابت کرنے کیلئے اختیار کیا۔ حقیقت میں پلوامہ حملہ مسلم مخالف حکومت اور کشمیر میں سخت پالیسی کا نتیجہ ہے ۔مودی کے میزائل حملے سے دونوں ممالک جنگ کے دہانے پر آئے ہیں۔ بھارت میں انتخابات سے پہلے کچھ بھی ہوسکتا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا جیش محمد سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نئے پاکستان میں دہشتگردوں کیلئے بھی کوئی جگہ نہیں ہے۔ سرزمین پاکستان میں دہشتگرد تنظیموں کا گھیرا تنگ کیا جارہا ہے اس سے پہلے دہشتگرد تنظیموں کیخلاف ایسا کریک ڈائون کبھی نہیں ہوا تھا ۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان چین کی کلائنٹ ریاست بن چکا ہے۔ چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے جس پر ہم چین کے شکر گزار ہیں ۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی معیشت کو ترقی دینے کیلئے حکومت پرعزم ہے اور اس دفعہ آخری بار آئی ایم ایف سے رجوع کرنے جارہے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…