کابل(این این آئی) وزیراعظم عمران خان کے ایک بیان کے بعد افغانستان نے پاکستان سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا
تھا کہ افغانستان میں ایک عبوری حکومت کا قیام ہونا چاہیے تاکہ افغان طالبان کے ساتھ جاری امن مذاکرات کو آگے بڑھایا جا سکے۔ افغان طالبان موجودہ کابل حکومت کے ساتھ براہ راست مذاکرات پر تیار نہیں ہیں۔