ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

جنگ کا خطرہ ٹل گیا !پاکستان سے مذاکرات کب ہونگے؟بھارت نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے ناقابل یقین اعلان کردیا

datetime 27  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا خطرہ ٹل گیا تاہم دہشتگردی کے خطرات ابھی باقی ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف سطحوں پر رابطے موجود ہیں تاہم اسلام آباد

اور دہلی کے درمیان باضابطہ مذاکرات الیکشن کے بعد قائم ہونے والی حکومت کے ساتھ ہوں گے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق گزشتہ  شب اسلام آباد میں ایک سفارتی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات اور مثبت پیشرفت میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشتگردی ہے۔ پاکستان نے ایک بار پھر بین لاقوامی سطح پر دہشتگردی کا خاتمہ کرنےکیلئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے گوکہ پاکستان کا کہنا ہے کہ دہشتگردتنظیموں پر پابندی اور ایسے واقعات کی وجہ بننے والے افراد کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت عملدرآمد خود پاکستان اپنے مفاد میں کررہا ہے ۔ بہرحال ہم اس کی ستائش کرتے ہیں لیکن ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ ایسے اقدامات دیرپا ہونے چاہئیں ناکہ ماضی کی طرح چند ماہ کیلئے،واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اس وقت کشیدگی عروج پر ہے ،وزیر اعظم عمران خا ن کئی مواقع پر بھارت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے چوکنا رہنے کا کہہ چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…