پاکستان بڑی تباہی سے بچ گیا ،خاتون سمیت چار دہشتگردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تعلق کس کالعدم تنظیم سے تھا؟آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کردیں

26  مارچ‬‮  2019

لورا لائی/کوئٹہ (اے این این ) لورالائی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مکان میں موجودخاتون سمیت 4 دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔سیکریٹری داخلہ بلوچستان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے لورالائی کے علاقے ناصر آباد میں ایک مکان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا ۔

جہاں ایک کمپاؤنڈ پر چھاپے کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد مکان میں موجود چاروں دہشت گردوں نے گرفتاری سے بچنے کیلئے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا۔اے ایس پی لورالائی عطا الرحمان کے مطابق خود کو دھماکے سے اڑانے والوں میں خاتون بھی شامل ہے، دھماکے سے ساتھ واقع گھر کی دیوار گرگئی جس سے ملبے تلے دب کر 4 افراد زخمی ہوگئے۔اے ایس پی نے بتایا کہ اس کارروائی کے دوران فرنٹیئر کور کا ایک اہلکار فائرنگ کے تبادلے میں زخمی بھی ہوا ہے جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچایا گیا۔اے ایس پی نے بتایا کہ خفیہ اطلاعات پر محکمہ انسدادِ دہشت گردی کے اہلکار، فرنٹیئر کور اور پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا ۔ایک سیکیورٹی افسر نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ سنجاوی میں لیویز اہلکاروں پر حملے کا ماسٹرمائنڈ بھی اپنے آپ کو دھماکا خیز مواد سے اڑانے والوں میں شامل ہے۔خیال رہے کہ بلوچستان کے علاقہ لورالائی میں دہشت گردوں کی جانب سے مذموم کارروائیاں کی جاتی رہی ہیں۔حال ہی میں بلوچستان کے علاقے سنجاوی میں دہشتگردوں کے حملے میں لیویز کے 6 اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔بعد میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے بھی واقعہ کی تصدیق کی گئی۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن رد الفساد کے تحت لورالائی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر کامیاب آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 2 خودکش حملہ آوروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز کے محاصرہ کرتے ہی دہشتگردوں نے فائرنگ کردی اور دستی بم پھینک کر فرار ہونے کی کوشش کی، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 خود کش حملہ آوروں سمیت چاروں دہشتگرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی میں ملوث تھے، دہشتگردوں نے سنجاوی میں 6 لیویز اہلکاروں کو شہید کیا تھا جب کہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔آئی ایس پی آر کے ماطبق کارروائی میں اسلحہ، خودکش جیکٹس اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا جب کہ آپریشن کے دوران سنجاوی میں شہید لیویز اہلکاروں کے شناختی کارڈ بھی ملے، آپریشن کے دوران چار سیکیورٹی اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…