جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بلاول کرپشن کے حق میں نکل رہے ہیں یہ ان کی سیاسی چیتا جلا دیگا،شیخ رشید کا پھر لفظی وار

datetime 26  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ایک بار پھر اپوزیشن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ شاہد خاقان عباسی ملکی خزانے کو لوٹنے اور کرتوتوں کے باعث نیب جارہا ہے،ٹرین پر چند سو لوگوں کو بلوا کر بلاول سمجھتے ہیں قومی ہیرو ہیں،بلاول کرپشن کے حق میں نکل رہے ہیں یہ ان کی سیاسی چیتا جلا دیگا۔

این آر او مانگتے ہوئے صرف شہباز شریف کو سنا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی ملکی خزانے کو لوٹنے اور کرتوتوں کے باعث نیب جارہا ہے، بطور وفاقی وزیر جو بھی دستاویزات میرے پاس موجود تھی نیب کے حوالے کر دیں ۔ انہوں نے کہاکہ شاہد عباسی بیرون ملک اپنے جوابات تیار کروارہے تھے۔ شیخ رشید نے کہاکہ نیب کے پاس بین الاقوامی سکالرز یا پروفیسر موجود نہیں ہوں گے تاہم میں نے اپنا کام کردیا ہے اگلا کام نیب کا ہے۔انہوں نے کہاکہ این آر او مانگتے ہوئے صرف شہباز شریف کو سنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے بلاول کو ٹرین پر لانا تھا لے آیا ہوں،ٹرین پر چند سو لوگوں کو بلوا کر بلاول سمجھتے ہیں قومی ہیرو ہیں،بلاول کرپشن کے حق میں نکل رہے ہیں یہ ان کی سیاسی چیتا جلا دے گا۔ نوازشریف کی درخواست ضمانت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آج بہت اہم دن ہے جو قانون اور عدالت کہے گئی وہ ٹھیک رہے گا انہوں نے کہاکہ اللہ کی ان کو سزا ہے ،یہ اللہ کی پکڑ میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ طاہر القادری نے بھی کہا ہے کہ میں نے اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان دونوں خاندانوں کی سیاست ختم ہوگئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…