بریگیڈئیر ریٹائرڈ اسد منیر کی مبینہ خود کشی،چیئرمین نیب نے طویل خاموشی توڑتے ہوئے اہم اعلان کردیا

25  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد،لاہور (این این آئی)چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بریگیڈئیر ریٹائرڈ اسد منیر کی مبینہ خود کشی کی انکوائری خود کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔پیر کو نیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بریگیڈئیر ریٹائرڈ اسد منیر کی مبینہ خود کشی کی انکوائری خود کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں انہوںنے تمام متعلقہ ریکارڈ نیب راولپنڈی سے فوری طلب کرلیا ہے تاکہ قانون کے تقاضے پورے کئے جائیں ۔دریں اثنا قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہور نے سابق چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کے خلاف انکوائری شروع کر تے ہوئے جنوری 2016 سے لیکر اب تک لیز پر دی جانیوالی وقف املاک، اسکی منظوری دینے والے افرد کے ساتھ ساتھ بورڈ میں دئیے گئے ٹھیکوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ۔بورڈ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ کو ڈپٹی ڈائریکٹر (کوآر ڈ)نیب لاہور کی جانب سے ریکارڈ فراہم کرنے کا مراسلہ موصول ہو ا ہے ۔جس میں ہدایت کی ہے کہ لاہور سمیت ملک بھر میں ایسی تمام وقف املاک اور زمینوں کی تفصیل فراہم کی جائے جن کا نظام بورڈ چلاتا ہے، لیز پر دی گئی املاک،ٹینڈرز کے اشتہارات،موصولہ بڈز،نیلامی پراسس، املاک کو بیچنے یا لیز پر دینے کے پراسس کے کاغذات فراہم کئے جائیں،لیز پر دی گئی املاک سے موصلہ رقوم کا حجم اور اکانٹس کاغذات بھی نیب کو فراہم کئے جائیں۔جنوری2016سے تاحال وقف املاک کو لیز پر دینے یا بیچنے کی منظوری دینے والے پراسس میں شامل ہیں ۔ اس کے ساتھ افراد(ملازمین ، بورڈ ممبران)کے نام، ان کے گھروں کے ایڈریس اور رابطہ نمبربھی فراہم کئے جائیں۔

وقف املاک کو لیزپر دینے یا بیچنے کے لئے موجود ایکٹ، قوانین کی کاپی بھی فراہم کی جائے۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ آکشن کمیٹیوںمیں شامل کئے گئے افرادکے نام، ان کے عہدے،پتے اور فون نمبرکے علاوہ ،وقف املاک کو لیز پر دینے یا بیچنے کے لئے بنائے گئے ٹی او آرز بھی فراہم کئے جائیں۔جنوری2016 سے تاحال کئے جانے والے اخراجات بشمول بجٹ ٹینڈرز،کوٹیشنز،کاغذات کے علاوہ سپلائی ورکس آرڈرز کی دستاویزات بھی طلب کر لی گئیں۔ نیب آرڈی نینس1999کے انڈر سیکشن 19 کے تحت سابق چیئر مین صدیق الفاروق کے خلاف انکوائری جاری ، معاونت کی غرض سے ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ نیب مراسلہ میں سابق چیئر مین صدیق الفاروق کے دور کا تمام ریکارڈ27مارچ کی صبح تک فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…