سعد رفیق کی کرپشن اور بددیانتی کا ایک اور سکینڈل منظر عام پر ! سابق وزیر ریلوے نے ذاتی دوست کوکس طرح نوازا؟ ریکارڈ نیب کے ہاتھ لگ گیا

25  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد( آن لائن ) سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی کرپشن اور بددیانتی کا ایک اور سکینڈل منظر عام پر آگیا ہے ۔ بطور ریلوے منسٹر خواجہ سعد رفیق نے نجی کمپنی اربن سیکشنز یونٹ کو 42 کروڑ 47لاکھ روپے کا ٹھیکہ خفیہ طریقے سے دیا تھا جس کا ریکارڈ نیب حکام نے حاصل کرلیا ہے ۔

اس کمپنی کا تعلق لاہور سے ہے اور خواجہ سعد رفیق کے ساتھ مالک کمپنی کے گہرے مراسم ہیں ۔سابق دور حکومت میں ریلوے کی زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ بنانے اور محفوظ کرنے کا کنٹریکٹ چالیس کروڑ اٹھائیس لاکھ روپے میں اس کمپنی کو دیا گیا تھا ۔ ابتداء میں کمپنی نے 56 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا لیکن بعد میں 42 کروڑ سے زائد پر فیصلہ ہوا ۔ خواجہ سعد رفیق نے نجی کمپنی کو ٹھیکہ دینے کا بہانہ یہ بنایا تھا کہ یہ معاملہ حساس سکیورٹی نوعیت کا ہے اس لئے اس کنٹریکٹ کا نہ تو اشتہار دیا جاسکتا ہے اور نہ ہی اخبارات میں دیگرکمپنیوں سے اظہار دلچسپی کی درخواست طلب کی جاسکتی ہے ۔اس بنا پر ریلوے حکام نے کمپنی کو بیالیس کروڑ 47 لاکھ کا ٹھیکہ قواعد وضوابط کے برعکس الاٹ کیا تھا جس سے قومی خزانہ کو بھاری مالی نقصان پہنچایا گیا ہے ، شیخ رشید کے نوٹس میں بھی اس سکینڈل کو چھپایا جارہا ہے جبکہ وزارت کے دیگر اعلیٰ حکام اس کرپشن میں ملوث ہیں جو ابھی تک اہم عہدوں پر براجمان ہیں ۔وزارت کے سیکرٹری سلطان سکندر راجہ بھی اس کرپشن پر خاموش ہیں اور جوابات دینے کی بجائے معاملہ پر مٹی ڈالنے میں مصروف عمل ہیں ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…