نقیب قتل کیس: رائوانوار و دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

25  مارچ‬‮  2019

کراچی(آن لائن)کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب محسود قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار و دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے 11 اپریل کو گواہان ، مدعی مقدمہ اور عینی شاہدین کے بیان ریکارڈ کرنے والے مجسٹریٹ کو طلب کرلیا۔کراچی کی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جعلی پولیس مقابلے میں مارے جانے والے نوجوان نقیب اللہ محسود کے قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔

اس موقع پر سابق ایس ایس پی ملیر راؤانوار و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت نے ملزمان پر فردم جرم عائد کردی۔عدالت میں ملزمان کو فرد جرم سنائی گئی اور استفسار کیا گیا کہ کیا وہ جرم قبولکرتے ہیں جس پر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا اس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ اور عینی شاہدین کے بیان ریکارڈ کرنے والے مجسٹریٹ اور گواہان کو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 11 اپریل تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…