منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنے کی بھارتی پالیسی ناکام، عرب ممالک کو بدظن کرنے کیلئےگھنائونا منصوبہ بے نقاب

datetime 24  مارچ‬‮  2019 |

اسلام آباد(اے این این)پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنے کی بھارتی پالیسی ناکام ہوگئی جبکہ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی اپنی پالیسی کا واضح اظہار کرتا ہے اور یہ بات کسی حد تک ٹھیک کہ بھارت چین کو اپنے لیے خطرہ سمجھتا ہے لیکن اس کا زیادہ فوکس پاکستان پر ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور بھارت چین سے اپنے تعلقات کو بہتر بناتے نظر آرہے ہیں اور چین کے وسیع معاشی شاہراہوں کے منصوبے سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔

لیکن پاکستان اپنی جغرافیائی حیثیت کی بنا پر انتہائی اہمیت اختیار کئے ہوئے ہے، خاص طور پر پاک چین اکنامک کوریڈور(سی پیک منصوبہ)یعنی کاشغر سے گوادر تک مضبوط رابطے بھارت کو بے چین کئے ہوئے ہیں۔کشمیر میں بھارتی مظالم اور پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر دنیا کی توجہ دلانے اور کشمیریوں کی اخلاقی حمایت جیسی پالیسی پر بھارتی حکومت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے، ایک طرف بھارت میں انتخابی دور ہے دوسری طرف موجودہ بھارتی حکومت کو معاملات میں بین الاقوامی سطح پر خفگی اٹھانی پڑی ہے، امریکا اور بھارت افغانستان میں اپنے وسائل لگا کر پاکستان کیخلاف کئی محاذ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔بھارت کے تھنک ٹینک ان دنوں ایک مرتبہ پھر یہ پالیسی دیتے نظر آرہے ہیں کہ پاکستان کو تنہا کیا جائے، اس سلسلے میں ایک طرف وہ پاکستان کے اندر داخلی انتشار اور دہشت گرد حملوں کی ترغیب دے رہے ہیں تو دوسری جانب یہ رائے بھی دے رہے ہیں کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش کی جائے۔خطے میں پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی کوشش تقویت نہ پکڑ سکی کیونکہ پاکستان نے اس سازش کی بو پہلے سونگھ لی تھی، بھارتی سفارت کاروں نے بڑے بڑے بھارتی کاروباری گروپس، صنعتکار اور تاجروں کی مخصوص محفلوں میں یہ پیغام دیا کہ عرب ممالک کے حکمرانوں کو پاکستان سے بدظن کریں اور پاکستان سے ان کے اختلافات کو اجاگر کریں ۔

تاکہ پاکستان کے عرب دنیا سے تعلقات کو خراب کیا جاسکے اور بھارت اپنا اثر و رسوخ بڑھا سکے۔بھارتی میڈیا پر بیٹھے ماہرین یہ رائے بھی دے رہے ہیں کہ چین خطے میں بھارت کا گھیرا کررہا ہے بھارت کو بھی چین اور پاکستان کا گھیرا کرنا چاہیے، اس لئے جاپان، ویتنام، جنوبی کوریا، میانمار سے دوستی کریں اور بلاک تشکیل دیں۔بھارت کو جس طرح بڑی طاقتوں کی جانب سے پشت پناہی کی جارہی ہے اس کی واضح مثال پلوامہ حملے کے بعد بھارتی جارحیت کی حمایت کی صورت میں نظر آئی ۔

لیکن پاکستان کی کامیاب خارجہ اور دفاعی پالیسی نے ان طاقتور ممالک کو اپنی خارجہ پالیسی پر ازسر نو غور پر مجبور کردیا ہے۔پاکستان نے اپنی پرامن اور مضبوط دفاعی پالیسی سے نہ صرف خطے میں بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنا لوہا منوایا ہے، پاکستان خطے کے ممالک سے اپنے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لئے تیز ترین سفارتی پالیسی پر گامزن ہے، خطے میں بحری تجارتی راہداریوں کی حفاظت اور بحری افواج کی پانیوں پر اثرورسوخ حاصل کرنے کی دوڑ بھی جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…