اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی جانب سے ممکنہ خطرہ ، پاکستان نے سرحد پر اپنی فضائی اور زمینی حدود کی حفاظت کے لیے نیا ائیر ڈیفنس سسٹم تعینات کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیا ائیر ڈیفنس سسٹم چینی ساختہ ہے جس میں کم رینج والے زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل، نگرانی کرنے والے ریڈار اور ڈرون شامل ہیں۔ ان میزائلوں اور ریڈار کے علاوہ پاکستان نے چینی ساختہ رین بو سی ایچ4 اور
رین بو سی ایچ5 ڈرون بھی سرحد پر تعینات کیے ہیں تا کہ بھارت کے کسی بھی جہاز کی آمد کا پیشگی پتہ لگایا جا سکے۔ واضح رہے کہ بالا کوٹ حملے کے بعد پاکستان نے بھارت کو بھرپور جواب دیا جس کے نتیجے میں دو بھارتی جنگی جہازوںکو مارگرایا گیا جبکہ ایک پائلٹ کو زخمی حالت میں زندہ گرفتار کیا گیا جسے بعد میں پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت واپس بھیج دیا گیا ۔