پولیس کا صرف ایک ہی کام ہے ،کل ن لیگ تحریک انصاف کا جمہوری حق نہیں دے رہی تھی اور آج تحریک انصاف پیپلز پارٹی کو اس کا جمہوری حق نہیں دے رہی ، احتساب ایک مقدس فریضہ ہے‘ یہ مقدس فریضہ پاکستان میں متنازعہ کیوں بن گیا؟ جاوید چودھری کاتجزیہ

20  مارچ‬‮  2019

پاکستانی فلموں کے ایک اداکار ہوتے تھے خالد سلیم موٹا‘ یہ فلموں میں فائیٹر کا کردار ادا کرتے تھے اور ہر فلم میں مار کھاتے تھے‘ مجھے ان کا ایک انٹرویو دیکھنے کا اتفاق ہوا‘انہوں نے اس انٹرویو میں کہا تھا میں وہ بدنصیب اداکار ہوں جس کا فلموں میں مار کھانے کے علاوہ کوئی کام نہیں‘ فلموں کے پروڈیوسر‘ کہانی نویس‘ ہدایت کار‘ ہیرو‘ ولن حتیٰ کہ کہانی بھی بدل جاتی ہے

لیکن اگر کوئی چیز نہیں بدلتی تو وہ میں اور میری مار ہے‘ میں نے ہر فلم میں صرف مار ہی کھانی ہوتی ہے۔ مجھے اکثر اوقات پاکستان کی پولیس بھی خالد سلیم موٹا محسوس ہوتی ہے‘ حکومت یا اپوزیشن کوئی بھی ہو پولیس کا صرف ایک ہی کام ہے اور وہ کام ہے مار کھانا‘ ملک میں جلسہ ہو‘ جلوس ہو‘ ریلی ہو یا پھر دھرنا ہو‘ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو‘ ن لیگ کی ہو یا پھر تحریک انصاف کی ہو اور اپوزیشن خواہ پی ٹی آئی ہو‘ ن لیگ ہو یا پیپلز پارٹی ہو پولیس نے صرف مار ہی کھانی ہوتی ہے‘ آپ بدنصیبی ملاحظہ کیجئے‘ پولیس اگر مظاہرین کو روکے تو یہ مظاہرین سے کٹ کھاتی ہے اور یہ اگر نہ روکے تو یہ حکومت کے عتاب کا نشانہ بنتی ہے‘ آپ کو یقیناًیہ مناظر اور یہ دعوے یاد ہوں گے اور آپ آج کے مناظر اور گفتگو بھی ملاحظہ کیجئے، آپ دیکھ لیجئے کیا تبدیل ہوا‘ صرف عمران خان سڑک سے وزیراعظم ہاؤس شفٹ ہوگئے اور بس پولیس کل ان سے مار کھا رہی تھی‘ یہ آج پیپلزپارٹی سے مار کھا رہی ہے‘ کل ن لیگ تحریک انصاف کا جمہوری حق نہیں دے رہی تھی اور آج تحریک انصاف پیپلز پارٹی کو اس کا جمہوری حق نہیں دے رہی اور یہ ہے ہمارا سارا سسٹم‘ ہم بہرحال آج کے ایشو کی طرف آتے ہیں ، احتساب ایک مقدس فریضہ ہے‘ یہ مقدس فریضہ پاکستان میں متنازعہ کیوں بن گیا؟ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…