اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا حکومت میں پھوٹ پڑ گئی کسی بھی معاملے میں انھیں اعتماد میں نہیں لیا جاتا،حکومتی ارکان وزیراعلیٰ کے سامنے پھٹ پڑے

datetime 20  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(اے این این ) خیبرپختونخوا اسمبلی کے حکومتی اراکین نے وزیراعلیٰ کے سامنے شکایات کے انبار لگادیے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی جانب سے تحریک انصاف کے ایم پی ایز کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے بلائے گئے عشائیہ میں تمام ایم پی ایز اکٹھے ہوئے تو دل کی باتیں کہہ ڈالیں۔ زرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ایم پی ایز کی جانب سے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس نہ بلانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ارکان کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاملے میں انھیں اعتماد میں نہیں لیا جاتا، انھیں نظر انداز کیا جارہا ہے۔ ارکان اسمبلی کو اخبارات کے زریعے یا دوسرے زریعے سے معلوم ہوتا ہے، اجلاس میں ارکان کی جانب سے ترقیاتی فنڈز کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں ارکان نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ وفاق میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہے لیکن انھیں وہاں بھی نظر انداز کیا جارہا ہے۔ وفاقی وزرا خیبرپختونخوا کے ارکان اسمبلی کو وقت نہیں دیتے جس پر وزیراعلیٰ نے ارکان اسمبلی کو یقین دلایا کے ان کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے اور پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بروقت بلائے جائیں گے جبکہ وفاقی محکموں کے حوالے سے وہ وزرا اور وزیراعظم سے بھی بات کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…