نیب میں پیشی سے قبل حساس ادارے کی بڑی کارروائی، زرداری فیملی کے پلاٹوں کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا، بلاول بختاور اور آصفہ کا لیگل گارجین کون ہے؟حقیقت کھل کر سامنے آگئی

20  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حساس ادارے کی بڑی کارروائی ، زرداری فیملی کے پلاٹوں کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا، تینوں بچوں کی ملکیت 2ہزار مربع گز سے زائد تین پلاٹ ہیں، بچوں کی لیگل گارجین فریال تالپور ہیں۔ ریکارڈ کے مطابق کلفٹن میں بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری کے تین پلاٹ دو ہزار مربع گز

سے زائد اراضی پر محیط ہیں اور ساتھ ہی ایک اضافی قطعہ اراضی بھی ان میں شامل ہے، اس تمام اراضی کے مالک تو مندرجہ ذیل افراد ہیں مگر ان پلاٹوں کی گارجین آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور ہیں۔ روزنامہ جنگ  کے مطابق 14نومبر 2012ء کو بنگلہ نمبر D-27/1 بلاک 3، کلفٹن کی رہائشی خاتون دانش زبیری کی دختر فصیح الدین زبیری نے اپنی ملکیت مذکورہ پلاٹ کو آصفہ بھٹو زرداری دختر آصف علی زرداری کو فروخت کیا۔ یہ پلاٹ 513.16مربع گز کا تھا جسکی لیگل گارجین فریال تالپور زوجہ منور علی تالپور قرار دی گئیں، دونوں خواتین کا پتہ بلاول ہاؤس درج ہے۔ 14نومبر کو ہی مذکورہ پلاٹ سے ملحقہ 513.61مربع گز پر واقع پلاٹ نمبر D-27جس کی مالکن سکینہ عرف نینا لوشیا زوجہ مظفر ال حاتم لوشیا جوکہ اس قطعہ اراضی پر رہائش پذیر تھے، وہ بھی آصفہ بھٹو زرداری کو فروخت کردیا گیا، اس ٹرانسفر ڈیڈ پر فریال تالپور کی تصویر بھی چسپاں ہے کیونکہ اس پلاٹ کی لیگل گارجین بھی وہی ہیں۔ ان دونوں پلاٹوں کے نزدیک ایک پلاٹ نمبر D-33جس کا رقبہ 1027.22مربع گز ہے اور جس کے مالک حاجی جمیل الدین ولد حاجی سلیم الدین جوکہ مکان نمبر C-3،سیکٹر 14-A، سخی حسن، نارتھ کراچی تھے، وہ 10جون 2010ء کو بلاول بھٹو زرداری، بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کو فروخت اور ان کے نام ٹرانسفر ہوا۔ اس ڈیل کی بھی لیگل گارجین فریال تالپور تھیں اور ٹرانسفر لیٹر پر بھی ان کی تصویر چسپاں ہے۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی آج نیب میں پیشی ہے جس کے لئے دونوں اسلام آباد پہنچ چکے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…