چین میں پاکستان کے حوالے سے ایک بہت بڑی پیش رفت ،نتیجہ کیا نکلے گا؟پیپلز پارٹی نے ملک بھر سے جیالوں کو اسلام آباد آنے کا حکم دے دیا‘کیا کل پیپلزپارٹی عوامی طاقت کا مظاہرہ کر پائے گی اور ن لیگ 28 مارچ کی میٹنگ میں کیوں نہیں جانا چاہتی؟جاوید چودھری کا تجزیہ

19  مارچ‬‮  2019

خواتین وحضرات ۔۔ پاکستان کے اندرونی سیاسی حالات کے برعکس آج چین میں پاکستان کے حوالے سے ایک بہت بڑی پیش رفت ہوئی‘ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے چین کو سی پیک پر قومی اتفاق رائے کی یقین دہانی کرا دی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ۔۔اس وقت ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے وفود کے ساتھ چین میں ہیں‘ ہم سب سے پہلے ان سے گفتگو کریں گے‘

شاہ صاحب آپ کو بہت بہت مبارک ہو‘ یہ بڑی اچھی خبر ہے‘ آپ بتائیے گا کیا ہم نے چین کو یقین دلا دیا سی پیک پر پاکستان کی کسی جماعت کو کوئی اعتراض نہیں۔ شاہ صاحب کیا اب سی پیک وقت پر (مکمل) ہوگا اور ۔۔اس میں کوئی رخنہ نہیں ڈالا جائے گا۔ شاہ صاحب میں خوشی کے ۔۔اس موقع پر کوئی منفی بات نہیں کرنا چاہتا ۔۔لیکن (بری) خبر یہ ہے آپ نے نیشنل ایکشن پلان پر بریفنگ کیلئے 28 مارچ کواپوزیشن کے لیڈرز کو دعوت دی تھی ۔۔لیکن آج ایاز صادق صاحب نے پوری اپوزیشن کی طرف سے میٹنگ میں شرکت سے انکار کر دیا‘ کیا یہ میٹنگ اب بھی ہو گی۔ کیا آپ ن لیگ کی قیادت یعنی میاں شہباز شریف اور میاں نواز شریف کو دوبارہ خود دعوت دیں گے۔
آپ سے آخری سوال یہ فرمائیے گا کیا چین انڈیا اور پاکستان کی (موجودہ) کشمکش میں کوئی مزید کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔ شاہ صاحب آپ کا بہت بہت شکریہ خواتین وحضرات کل آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو راولپنڈی کی نیب کورٹ میں پیش ہوں گے‘ پیپلز پارٹی نے ملک بھر سے جیالوں کو اسلام آباد آنے کا حکم دے دیا ہے‘کیا کل پیپلزپارٹی عوامی طاقت کا مظاہرہ کر پائے گی اور ن لیگ 28 مارچ کی میٹنگ میں کیوں نہیں جانا چاہتی‘ یہ دونوں ایشوز ہمارے آج کے پروگرام کا موضوع ہوں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…