اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تھرکول سے بجلی کی پیداوار کا آغاز، 330 میگا واٹ کے پاور پلانٹ سے نیشنل گرڈ کو بجلی کی ترسیل شروع ہو گئی ،نجی ٹی وی کے مطابق سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ نے بھی تھر کول منصوبے سے بجلی کی پیداوار شروع ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی قیادت اور سندھ
کی عوام کو مبارک باد دی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ تھر کول منصوبہ ملک سے توانائی بحران کا خاتمہ کرنے میں مدد دے گا، یہ سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کی قیادت کی دلچسپی کے باعث ممکن ہوا کہ اتنا بڑا منصوبہ پایۂ تکمیل تک پہنچا ۔نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی کے موقع پر تھرکول اتھارٹی کے ملازمین نے جشن منایا۔