جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

نیب قوانین میں تبدیلی ملک کی تینوں بڑی جماعتیں بڑی آسانی سے یہ کر سکتی ہیں لیکن یہ کرنا کیوں نہیں چاہتیں ؟بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد (منیر) نے خودکشی کیوں کی؟این آر او کی آوازیں دب گئی تھیں ۔۔لیکن یہ ایک بار پھر(اٹھ) رہی ہیں‘ کیوں؟جاوید چودھری کا تجزیہ‎

datetime 18  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل بہر حال زبردست کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی‘ کراچی میں آٹھ میچ ہوئے‘ انٹرنیشنل کھلاڑی آئے اور ان میں انڈین سٹاف اور مہمان بھی شامل تھے‘ سٹیڈیم بھی بھر گئے اور لوگوں نے کھل کر انجوائے بھی کیا‘ یہ کامیابی ثابت کرتی ہے ہم اگر کچھ کرنا چاہیں تو ہم بڑی آسانی سے کر لیتے ہیں‘ ہم مشکل ترین حالات میں بھی پی ایس ایل کرا سکتے ہیں‘

اب سوال یہ ہے وہ قوم جو اتنا بڑا ایونٹ کرا سکتی ہے کیا وہ نیب کے قوانین میں ایسی تبدیلیاں نہیں کر سکتی جن کے ذریعے احتساب کے عمل کو شفاف بھی بنایا جا سکے اور اکراس دی بورڈ بھی‘ میرا خیال ہے ملک کی تینوں بڑی جماعتیں بڑی آسانی سے یہ کر سکتی ہیں لیکن یہ کرنا نہیں چاہتیں کیونکہ تینوں پارٹیوں کے سربراہ سمجھتے ہیں ہم نے جتنا مزہ چکھنا تھا چکھ لیا اب دوسروں کی باری ہے‘ اردو میں اس صورت حال کو کہتے ہیں ‘ میرا کچھ نہیں رہا اب تیرا بھی کچھ نہیں رہے گا‘ اس تیرے میرے سے کسی کا کچھ نہیں بگڑ رہا لیکن ملک کا بہت نقصان ہو رہا ہے‘ بیورو کریسی اور کاروباری طبقے نے کام کرنا تقریباً چھوڑ دیا ہے‘ رہی سہی کسر ایک خودکشی نے پوری کر دی‘ تین دن قبل سی ڈی اے کے سابق افسر بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر نے نیب کی انکوائری سے تنگ آ کر خود کشی کر لی‘ یہ انٹیلی جینس میں بھی رہے اور یہ نیب میں بھی کام کرتے رہے ‘ جب ان جیسے بااثر شخص کے ساتھ یہ ہوا تو آپ باقی لوگوں کی صورتحال کا بخوبی اندازہ کر سکتے ہیں‘ نیب کے قوانین اور سسٹم میں اگر کوئی خرابی ہے تو ساری جماعتیں مل کر یہ خرابی دور کیوں نہیں کر لیتیں‘ یہ لوگ مزید کتنی لاشوں کا انتظار کر رہے ہیں‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا‘ سیاسی محاذ ایک بار پھر گرم ہو رہا ہے، این آر او کی آوازیں دب گئی تھیں لیکن یہ ایک بار پھر اٹھ رہی ہیں‘ کیوں؟ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دنوں کی گنتی شروع ہو گئی‘ ہم اس پر بھی بات کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…