اسلام آباد(سی پی پی)وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں اراکین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بل پاس ہونے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو وضاحت کے لیے طلب کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے مذکورہ اضافے پر ناگواری کا اظہار کیا ہے اور وہ عثمان بزدار کو تنخواہوں اور مراعات میں اس اضافے کو روکنے کی بھی ہدایت
کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ یہ بل اب بھی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں موجود ہے اور اب تک گورنر ہائوس ارسال نہیں کیا گیا۔خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی)اور اتحادی جماعتوں نے وزیراعلیٰ اور اسپیکر سمیت دیگر اراکین کی تنخواہوں میں دگنا اضافے کے لیے پیش کیے گئے بل کو اپوزیشن کی غیرموجودگی میں منظور کرلیا تھا۔