اسلام آباد (این این آئی)نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر دہشتگرد حملے اور مسلمانوں کے جانی نقصان پر پاکستان میں پیر کو یوم سوگ منایا اور اس سلسلے میں قومی پرچم سرنگوں رہا ۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں دہشت گردی کے واقعہ میں 50افراد کی شہادت پر ملک بھر میں یوم سوگ منایا گیا اور اس سلسلے میں سرکاری عمارتوں
پر قومی پرچم سرنگوں رہا۔خیبرپختونخوا اسمبلی سمیت صوبے کی بیشتر سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہا ، اسی طرح پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں بھی کرائسٹ چرچ واقعہ پر یوم سوگ منایا گیا ۔کئی شہروں میں عدالتی کارروائیاں بھی معطل کردی گئیں، اس کے علاوہ مذہبی و سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کی جانب سے تعزیتی ریفرنسز اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔