نیوزی لینڈ دہشت گردی:پاکستان کی تجویز پر22مارچ کو او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب ،بڑے اقدام کا اعلان

17  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد(یوپی آئی)پاکستان کی تجویز پر ترک صدر طیب اردوان نے نیوزی لینڈ کے واقعے پر اسلامی ممالک کی تنظیم کا ہنگامی اجلاس 22 مارچ کو استنبول میں طلب کرلیا۔ ترکی نے تنظیم کے تمام رکن ممالک سے اپیل کی ہے کہ وزرائے خارجہ اجلاس میں متعلقہ وزیر شرکت یقینی بنائیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ نیوزی لینڈ واقعہ پر ترک وزیر خارجہ سے رابطہ ہوا ہے ،

پاکستان کی جانب سے فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس بلانے کی تجویز پیش کی گئی جس کی ترک نے حمایت کی ،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس استنبول میں 22 مارچ کو منعقد کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں مسلم دنیا سے ہجرت کرکے یورپی دنیا کے مختلف علاقوں میں ہجرت کرنے والے افراد کے ساتھ ہونے والے مظالم پر بات کی جائے گی۔اور جمعہ کے روز نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسجد میں حملہ کے بعد کی صورتحال پر غور ہوگا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیوزی لینڈ حملے کے سوگ میں پیر کے روز پاکستانی پرچم سر نگوں رہے گا۔ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ دہشت گرد نے36 منٹ تک مسجد میں یہ کاروائی کی اور دونوں مساجد میں حملہ کرنے والا شخص ایک ہی تھااور اس نے مسجد میں حملہ کرنے والے نے پہلے ای میل کی تھی، ابھی ای میل کی تحقیقات جاری تھیں کہ حملہ ہو گیا حملے کی وجہ سے تمام ادارے ریسکیو میں مصروف ہو گئے اور ای میل پر بھی تحقیقات مکمل نہ ہو سکیں، ابھی تک 9پاکستانیوں کے شہید ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے اور تمام لاشوں کی شناخت مکمل ہو گئی ہے جنہیں اگلے دن سے اہلِ خانہ کے سپرد کر دیا جائے گا۔ وزیر خارجہ نے پاکستانی نڑاد نعیم رشید کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے کئی گولیاں لگنے کے بعد بھی حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی، وزیر خارجہ نے نعیم رشید شہید کو23مارچ کو اعزاز دینے کا اعلان کیا، انکا کہنا تھا کہ شہید نے بڑے مقصد کے لیے جان دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ غم کی گھڑی ہے جس میں پورا پاکستان سوگوار ہے اور پیر کے روز اس واقعہ کے سوگ میں پاکستانی پرچم سر نگوں رہے گا۔ وزیر خارجہ نے افسوس ناک واقعہ پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم امہ کو ایسے واقعات کو روکنے کے لیے مل کر کام کرنا ہے اور دنیا سے اسلامو فوبیا کا خاتمہ کرنا ہو گا۔نیشنل ایکشن پلان سے متعلق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قومی سلامتی کا معاملہ سیاست سے بالاتر ہے، سانحہ پشاور کے بعد پوری قوم ایک پیج پر آئی، میں نے آصف زرداری اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے انہوں نے مثبت جواب دیا، نیشنل ایکشن پلان پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کریں گے، میں نے تمام پارلیمانی رہنماؤں کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا، تمام پارلیمانی رہنماؤں کو 28 مارچ کو اجلاس کی دعوت دوں گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…