بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

نوازشریف کا بغیر ضمانت ہسپتال جانے سے انکار ، جانتے ہیں سابق وزیر اعظم کو ہر روز سیل میں کس وقت بند کیا جاتا ہے؟

datetime 16  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(اے این این ) سابق وزیراعظم نوازشریف نے ضمانت سے قبل علاج کی غرض سے ہسپتال جانے سے انکار کردیا۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب فضیل اصغر کے مطابق نوازشریف نے طبی سہولتوں کی فراہمی سے متعلق ہمارے خط کا زبانی جواب دے دیا ہے، سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ ضمانت سے قبل علاج کی غرض سے ہسپتال نہیں جائیں گے۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری کا کہنا تھاکہ نوازشریف کی ہسپتال منتقلی کے لیے مختلف شخصیات کے

ذریعے کوشش کی گئی، ان کے لیے ہسپتال میں فل لوڈڈ ایمبولینس اور ڈاکٹر موجود رہتا ہے، ایمبولینس میں زندگی بچانے والی ادویات اور طبی سہولتیں موجود ہیں جب کہ نواز شریف کی بیرک میں ایک مشقتی کے علاوہ خصوصی گارڈ بھی تعینات کردیا گیاہے جو سابق وزیراعظم کی طبیعت سے متعلق جیل انتظامیہ کو آگاہ کرے گا۔فضیل اصغر نے مزید بتایا کہ نواز شریف کو صبح سے شام 5 بجے تک چہل قدمی کی اجازت ہوتی ہے، انہیں 5 بجے کے بعد سیل میں بند کردیا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…