بھارتی فضائیہ کے حملے میں جنگلات کو نقصان،پاکستان نے معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا،ہرجانہ طلب 

15  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی) بھارت کی ماحولیاتی دہشتگردی پر پاکستان نے معاملہ اقوام متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی میں اٹھا دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارت کو ماحولیاتی دہشت گرد قرار دینے کا ڈوزئیر عالمی ادارہ ماحولیات میں پیش کر دیا ،ڈوزئیر وزیراعظم کی ہدایت پر مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے پیش کیا۔ڈوزیئر میں کہاگیا کہ 26 فروری کو بھارتی فضائیہ نے پے لوڈ پاکستانی جنگلات پر گرانے کی شرمناک حرکت کی۔ ملک امین اسلم کے مطابق حملہ کے ذریعے بھارت نے پاکستان کے ماحولیاتی اثاثوں کو نقصان پہنچایا۔مسودہ کے مطابق سٹرائیک کے نام پر درختوں

کو نقصان پہنچا کر ایکو ٹیررزم کی گئی۔ ملک امین اسلم نے بتایا کہ درختوں کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ بھارت کو کرنا ہو گا،ماحولیاتی دہشتگردی پر پاکستان کا بھارت کے خلاف مقدمہ مضبوط ہے۔ ملک امین اسلم نے کہاکہ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان ماحولیات کیتحفظ میں سنجیدہ ہے۔ڈوزیئر کے مطابق اقوام متحدہ بھارتی در اندازی کو نوٹس لے۔ ڈوزیئر کے مطابق بھارت نے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائیں، اقوام متحدہ نریندر مودی کو دیا گیا چمپئن آف ارتھ کا خطاب فوری واپس لے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…