بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

میرے دامن پر کرپشن یا بدعنوانی کا کوئی داغ نہیں نواز شریف نے کارکنوں کو کیا کرنے سے روک دیا

datetime 15  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف نے اپنی صحت کے معاملے پر کارکنوں کو احتجاج سے روکتے ہوئے کہا ہے کہ جیل کی کوٹھری میں اللہ رب العزت پر توکل کے بعد کارکنوں کی محبت اور جذبہ مجھے حوصلہ اور تقویت دیتا ہے۔ مگر میں اپیل کرتا ہوں کہ میری طرح اللہ تعالی کی رحیم ذات پر بھروسہ رکھیںاور صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں،

میرے دامن پر کرپشن یا بدعنوانی کا کوئی داغ نہیں، اسی لئے میں نے ملک کے قانون اور انصاف پر مسلسل اعتماد کیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق ان خیالات کا اظہار نواز شریف نے کارکنوں کے نام جاری اپنے پیغام میں کیا ۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں اپنی صحت کے حوالے سے قوم کی فکرمندی، دعائوں اور نیک تمنائوں کے لئے تہہ دل سے مشکور ہوں ،مسلم لیگ (ن) کے ووٹر، کارکن اور چاہنے والوں نے جس طرح میرے مشکل وقت میں ثابت قدم رہ کر میرا ساتھ نبھایا اور نبھاہ رہے ہیں، اس کی شاید مثال ملنا مشکل ہے۔ میں آپ سب کی محبت و خلوص اور قربانیوں کا مقروض رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے علم ہوا ہے کہ میری صحت کے حوالے سے فکرمند اور پریشان کارکن اپنے جذبات کے اظہار کے لئے اکٹھا ہونا چاہتے ہیں اورمیرے حق میں آواز اٹھانے کے لئے شاید کوئی احتجاج ترتیب دینا چاہتے ہیں۔ میں اپنے چاہنے والوں کے جذبے کی بے حد قدر کرتا ہوں۔ جیل کی کوٹھری میں اللہ رب العزت پر توکل کے بعد آپ کی یہی محبت اور جذبہ مجھے حوصلہ اور تقویت دیتا ہے۔ مگر میں آپ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ میری طرح اللہ تعالی کی رحیم ذات پر بھروسہ رکھیں۔ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے میرے دامن پر کرپشن یا بدعنوانی کا کوئی داغ نہیں۔ اسی لئے میں نے ملک کے قانون اور انصاف پر مسلسل اعتماد کیا ہے،مسلم لیگ (ن) ایک ذمہ دار جماعت ہے اور ہم نے ہمیشہ فیصلہ سازی میں ملکی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے سیاسی یا ذاتی مفاد کو پس پشت رکھا اور عجلت سے کام نہیں لیا۔ کسی بھی طرح کا فیصلہ کرنے سے پہلے پارٹی ہائی کمان کی ہدایات، پارٹی ڈسپلن کا احترام اور پارٹی پلیٹ فارم کا استعمال ضروری ہے۔ انشااللہ کسی بھی امتحان کی صورت میں جماعت کارکنوں کے جذبات کی ترجمانی کرے گی اور ان کی امیدوں پر پورا اترے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ سے التماس کرتا ہوں کہ 23 مارچ کو اپنے اپنے علاقوں میں صرف یوم پاکستان منائیں ، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کریں۔میںکوٹ لکھپت جیل سے آپ کی محبت اور جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…