پیر‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان امن کے راستے پر نکل پڑا ،ملک کو دوسروں کیلئے کھولنے کیلئے نئے پاکستان کا پہلا قدم ،وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

datetime 14  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے آن لائن ویزا کا اجراء کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان امن کے راستے پر نکل پڑا ہے، ملک کو دوسروں کیلئے کھولنے کیلئے نئے پاکستان کا یہ پہلا قدم ہے،نئی ویزا پالیسی کے تحت دنیا کے 175 ممالک کے شہریوں کو آن لائن ویزا سروس کی سہولت دی گئی ہے جبکہ 50 ممالک کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا جاری ہو سکے گا، ہم نے سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول فراہم کرنا ہے،

آن لائن ویزا کے اجراء کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے، آج پاکستان ایک محفوظ ملک ہے ،اگلے پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے۔جمعرات کو آن لائن ویزا کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج پاکستان امن کے راستے پر نکل پڑا ہے، ملک کو دوسروں کے لیے کھولنے کیلئے نئے پاکستان کا یہ پہلا قدم ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ایک مائنڈ سیٹ تھا کہ ویزا کا اجراء اتنا مشکل بنا دو کہ کوئی آئے ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی ویزا پالیسی کے تحت دنیا کے 175 ممالک کے شہریوں کو آن لائن ویزا سروس کی سہولت دیدی گئی ہے جبکہ 50 ملکوں کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا آج سے جاری ہو سکے گا۔ اس کے علاوہ 96 ممالک کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا کی سہولت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ، چین، ترکی، ملائشیا اور متحدہ عرب امارات کے شہری ای میل کے ذریعے صرف 8 ڈالر فیس دے کر ویزا حاصل کر سکیں گے۔انہوں نے کہاکہ 60 کی دہائی میں پاکستان میں بہت پراعتماد تھا اور ملک بہت تیزی سے اوپر جا رہا تھا، یہ وہ وقت تھا جب پاکستانی وزیراعظم کو امریکی وزیراعظم نے خود ایئرپورٹ پر خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہا کہ 70 کی دہائی میں ہمارا مائنڈ سیٹ تبدیل کیا گیا اور پیسہ بنانے کو گناہ سمجھا گیا، اس مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنا بہت ضروری ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول فراہم کرنا ہے اور آن لائن ویزا کے اجراء کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ برطانیہ سے میرے دوست پاکستان کے شمالی علاقات کی سیر کیلئے آتے تھے، پاکستان کے شمالی علاقات سوئٹزرلینڈ سے دو گنا ہیں، لوگ جب آئیں گے تو یہاں سے متاثر ہوں گے اور سرمایہ کاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہنزہ، دیر اور گلگت بہترین سیاحی مقامات ہیں، سیاحت کی ٹاسک فورس سیاحت کے حوالے سے نئے علاقوں کو تلاش کر رہی ہے، سیاحت کے حوالے سے ویب سائٹ بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ناردن علاقوں میں

لوگوں کو سستے قرضیدیں گے تاکہ وہ اپنے گھر کے ساتھ سیاحوں کے لیے بھی کوئی کمرہ بنا لیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ملائیشیا کی 22 ارب ڈالر کی سیاحت ہے، جو صرف ساحل پر مبنی ہے جب کہ سیاحت کے حوالے سے پاکستان کے پاس 4 مختلف چیزیں ہیں، اسکیئنگ کی بہت بڑی جگہیں پاکستان میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان ایک محفوظ ملک ہے اور اگلے پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امکانات ہیں کہ بھارت کے الیکشنز تک تھوڑا سا مسئلہ ہو، لیکن انشاء اللہ تمام پڑوسی ممالک سے ہمارے اچھے تعلقات ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…