لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے سپیکر پنجاب اسمبلی، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی، صوبائی وزراء اور مشیران کے ساتھ ساتھ اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے ساتھ ساتھ موجودہ اراکین پنجاب اسمبلی کو تاحیات میڈیکل کی مفت سہولت فراہم کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اراکین اسمبلی کو تاحیات
طبی سہولتوں کی فراہمی کی شق گزشتہ روز پنجاب اسمبلی سے منظور کروائے جانے والے بل میں شامل تھی۔ اسمبلی ذرائع کے مطابق تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے بل میں سابق اراکین پنجاب اسمبلی کو بھی طبی سہولتوں کی مفت فراہمی کی منظوری دے دی گئی ہے تاہم بل میں طبی سہولتوں کی مالیاتی حد کا کہیں ذکر نہیں کیا گیا۔