اسلام آباد( آن لائن ) چین نے جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کے خلاف سلامتی کونسل میں قرارداد رکوادی ہے۔ یہ قرارداد امریکہ ، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے پیش کی گئی تھی ۔ چین اس سے قبل بھی اسی طرح کی قرارداد 3مرتبہ ویٹو کرچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین نے سلامتی کونسل میں جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کے
خلاف قرارداد رکوادی ہے یہ قرارداد امریکہ ، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے پیش کی گئی تھی ۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق دیر پا نتائج کیلئے سنجیدہ مذاکرات کی ضرورت ہے ۔ چین نے ہمیشہ سلامتی کونسل میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ چین پہلے بھی تین مرتبہ مولانا مسعود اظہر کے خلاف قرارداد ویٹو کرچکا ہے۔