منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف کے دور میں کی گئی کرپشن کا ایک نیا سکینڈل سامنے آ گیا

datetime 14  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )وزارت بجلی میں 1ارب کی کرپشن سکینڈل کا نیا انکشاف ہوا ہے ، یہ سکینڈل نواز شریف دور حکومت میں سامنے آیا تھا جس میں سیکرٹری یونس دھاگہ ، وزیر بجلی عابد شیر علی اور میپکو حکام کے ملوث ہونے بارے امکانات پائے جاتے ہیں۔

سرکاری ذرائع اور دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ 2015میں وزارت بجلی کے حکام کو 1ارب 9کروڑ مالیت کے بجلی ٹرانسفارمر خریدنے کی اجازت دی گئی تھی۔ میپکو حکام نے بھاری مالیت کے غیر معیاری ٹرانسفارمر خرید رکھے ہیں جو اپنی طبی مدت سے پہلے ہی خراب ہو جاتے ہیں جبکہ لوڈ کے وقت ٹرپ کر جاتے ہیں۔اس خریداری کی بڑے پیمانے پر تحقیقات جاری ہیں تاہم میپکو حکام ایک ارب روپے مالیت کے خریدے گئے ٹرانسفارمر کا مکمل ریکارڈ فراہم کرنے پر راضی نہیں اور کاغذات کو چھپا نے میں مصروف ہیں ۔ میپکو حکام نے ایک ارب روپے کا الیکٹرانک میٹریل خریدنے میں بھی اعلٰی پیمانے پر نوسر بازی کررکھی ہے ۔ دستاویزات میں پتہ چلا ہے کہ ایک ارب کی اشیاء کی خیداری کرتے وقت 20پرچیز آرڈ ر جاری کئے تاکہ وہ من پسند ٹھیکیدار وں کو اس کام کا ٹھیکہ دے سکیں ۔ اس خریداری کو پیپر رولز کی خلاف ورزی قار دیا گیا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…