اسلام آباد(سی پی پی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈپٹی میئر کراچی ارشد ووہرا کی نااہلی سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا اور الیکشن کمیشن نے ڈپٹی میئر کراچی ارشد ووہراکو نااہل قراردیدیا۔واضح رہے کہ ارشد ووہراایم کیو ایم پاکستا ن کو چھوڑ کرپاک سرزمین (پی ایس پی )پارٹی میں شامل ہو ئے تھے اور ایم کیو ایم کی قیادت نے ان کیخلاف ا لیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کررکھا تھا۔