منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

وہ حکومت اور اپوزیشن جو آج تک عوام کے کسی ایشو پر اکٹھی نہیں ہو ئی،اپنی تنخواہیں بڑھانے کیلئے اکٹھی ہوگئیں،منظوری کے بعد پنجاب اسمبلی کے ایک ایم پی اے کی تنخواہ تراسی ہزار سے بڑھ کر کتنی ہوجائے گی؟ ڈیلی الاؤنس، ہاؤس رینٹ، یوٹیلٹی الاؤنس سمیت کیا کچھ ملے گا؟جاوید چودھری کا تجزیہ

datetime 12  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین وحضرات ۔۔ آج پنجاب اسمبلی میں پہلی مرتبہ ایک ایسا بل پیش کیا گیا جس پر اپوزیشن اور حکومت دونوں طرف سے کسی نے کوئی اعتراض نہیں کیا اور یہ بل تھا پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بل‘ سپیکر نے یہ بل (مکمل) اتفاق رائے کے بعد قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا‘ یہ وہاں سے ہو کر واپس آئے گا اور ۔۔اس کے بعد ایم پی اے کی تنخواہ تراسی ہزار سے

بڑھ کر دو لاکھ‘ ڈیلی الاؤنٹس ایک ہزار سے چار ہزار‘ ہاؤس رینٹ 29 ہزار سے 50 ہزار‘ یوٹیلٹی الاؤنس چھ ہزار سے بیس ہزار اور مہمان نوازی کا الاؤنس دس ہزار سے بیس ہزار ہو جائے گا‘ میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں آج کے حالات میں تراسی ہزار روپے کم ہیں‘ ۔۔ان میں اضافہ ہونا چاہیے ۔۔لیکن سوال یہ ہے کیا ملک کا کوئی عام اور غریب شخص ایم پی اے بن سکتا ہے‘ جی نہیں‘ یہ لوگ ٹھیک ٹھاک امیر ہوتے ہیں چنانچہ تنخواہ ۔۔ان کا ایشو نہیں ہوتا‘ یہ ۔۔اس کے بغیر بھی (گزارہ) کر سکتے ہیں ۔۔لیکن آپ پارلیمانی نظام کی خوبصورتی ملاحظہ کیجئے اسمبلی میں اگر امیر بلکہ امیر ترین ایم پی ایز کی تنخواہ کا ایشو آ جائے تو وہ حکومت اور اپوزیشن جو آج تک عوام کے کسی ایشو پر اکٹھی نہیں ہو ئی (اس) میں کوئی اختلاف رائے نہیں ہوتا‘ یہ کیا ہے! آپ اپنی تنخواہوں میں بے شک دس گناہ اضافہ کر لیں ۔۔لیکن کم از کم عوام کے کسی ایک ایشو پر بھی ۔۔اسی طرح اکٹھے ہو جائیں‘ آپ کبھی مزدور کی تنخواہ میں اضافے پر بھی اکٹھے ہو جائیں‘ آپ مہنگائی‘ بے روزگاری‘ تعلیم‘ صحت اور فضائی آلودگی کے ایشوز پر بھی اتنا ہی اتفاق رائے پیدا کر لیں لیکن آپ عوام کے ایشوز پر تقسیم ہیں اور اپنے ایشو پر اکٹھے ہیں‘ کیا یہ زیادتی‘ کیا یہ ظلم نہیں‘ آپ کم از کم ایک بار سوچئے گا ضرور۔ ہم آج کے موضوع کی طرف آتے ہیں ،بلاول بھٹو کی میاں نواز شریف کی عیادت ایک ٹھیک ٹھاک سیاسی واقعہ بن چکا ہے‘ یہ ملاقات حکومت کیلئے اتنی اہم کیوں ہے؟ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا جبکہ ن لیگ اپنے قائد پر خاموش ۔۔لیکن پیپلز پارٹی بول رہی ہے ، پالیسی کا یہ فرق کیوں ہے؟ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…