بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

امریکہ نے نائن الیون حملے کے بعد جنگوں پر 6ٹریلین ڈالر خرچ کرڈالے عراق، افغانستان ، پاکستان میں کتنے افرادمارے گئے؟امریکی جریدے کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 12  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن( آن لائن )امریکہ نائن الیون حملے کے بعد سے جنگوں پر تقریباً 6ٹریلین ڈالر خرچ کرچکا ہے، ان جنگوں کے نتیجے میں پانچ لاکھ لوگ مارے گئے۔ 6 ٹریلین ڈالر کے نا قابل برداشت جنگی اخراجات نے نیشنل سکیورٹی کے حوالے سے شدید خدشات کو جنم دیا ہے۔امریکی جریدے کے مطابق چند دن قبل برائون یونیورسٹی کے واٹسن انسٹی ٹیوٹ نے جنگی اخراجات کے حوالے سے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کی ۔

جس میں پینٹاگون کے بیرون ممالک آپریشنز کے اخراجات، جنگ سے متعلق وزارت خارجہ کے اخراجات، جنگ سے متاثرہ فوجیوں کی دیکھ بھال کے اخراجات، جنگی اخراجات کیلئے لئے گئے قرضوں پر سود کی ادائیگی اور وزارت داخلہ کی جانب سے دہشت گردی کی روک تھام کیلئے کئے گئے پیشگی اقدامات کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔حتمی تخمینے کے مطابق امریکہ نے نائن الیون کے حملوں کے بعد سے مالی سال 2019 تک دہشت گردی کیخلاف جنگ کیلئے 5.9 ٹریلین ڈالرکی رقوم مختص کی ہیں۔جس میں دوران جنگ کئے گئے براہ راست اخراجات اور جنگ سے متعلق بلواسطہ اخراجات شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق 6 ٹریلین ڈالر کے نا قابل برداشت جنگی اخراجات نے نیشنل سکیورٹی کے حوالے سے شدید خدشات کو جنم دیا ہے۔ عوامی مفاد میں ضروری ہے کہ ان اخراجات میں شفافیت کو مزید بڑھایا جائے اور جنگوں کے خاتمے کیلئے ایک جامع حکمت عملی تشکیل دی جائے تاکہ دیگر ضروری نوعیت کی نیشنل سکیورٹی ترجیحات سے نمٹا جاسکے۔گیارہ ستمبر 2001 کو القاعدہ کے حملوں کے نتیجے میں 3 ہزار افراد مارے گئے، جس کے جواب میں امریکہ نے دہشت گردی کیخلاف عالمی جنگ کا آغاز کیا۔

نائن الیون کے حملوں کے ایک ہفتے بعد ہی امریکہ نے القاعدہ کے اتحادی طالبان کے زیر قبضہ افغانستان پر حملہ کردیا۔ مارچ 2003 میں واشنگٹن نے عراقی صدر صدام حسین کا اقتدار ختم کر دیا، امریکہ نے صدام حسین پر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار بنانے اور دہشت گرد تنظیموں کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا تھا۔ابتدائی کامیابی کے بعد امریکی فوج کو دونوں ممالک میں شدید اور نہ ختم ہونے والی مسلح بغاوت کاسامنا کرنا پڑا۔

جس کے بعد انسداد دہشت گردی آپریشنز کو پاکستان، لیبیا، صومالیہ اور یمن سمیت پورے خطے میں پھیلا دیا گیا۔ 2014 میں امریکہ نے داعش کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک بین الاقوامی اتحاد قائم کیا، داعش نے عراق میں سنی بغاوت کے بعد جنم لیا تھا اور وہ دیکھتے ہی دیکھنے پڑوسی ملک شام سمیت کئی علاقوں میں پھیل گئی۔واٹسن انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے انسداد دہشت گردی آپریشنز کو بہت زیادہ وسیع کر دیا۔

امریکی فوج 76 ممالک میں انسداد دہشت گردی آپریشنز انجام دے رہی ہے، جو دنیا بھر کے ممالک کا 39 فیصد بنتا ہے۔ ان آپریشنز کے دوران امریکہ اور دیگر ممالک میں انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کی شدید خلاف ورزی بھی کی گئی ہیں۔ محققین کے مطابق نائن الیون کے حملوں کے بعد عراق، افغانستان اور پاکستان میں امریکی جنگوں میں تقریبا 4 لاکھ 80 ہزار سے لیکر 5 لاکھ 7 ہزار تک افراد مارے گئے۔اس میں شام میں جنگ کے دوران مارے گئے 5 لاکھ افراد شامل نہیں ہیں۔ ان تمام امریکی آپریشنز کے دوران افغانستان، عراق اور پاکستان میں 6 ہزار 951 امریکی فوجی، 21 عام شہری اور 7 ہزار 820 کنٹریکٹرز مارے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…