منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

افغانستان بھی بھارت کے نقش قدم پر چل پڑا! متاثرین وزیرستان کو پاکستان واپس آنے سے روک دیا،کئی پروحشیانہ تشدد،فارم پھاڑ دئیے

datetime 12  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(اے این این) افغان حکومت نے اپنے ہاں پناہ گزین متاثرین وزیرستان کو پاکستان واپس آنے سے روکتے ہوئے مختلف حیلے بہانوں سے انہیں تنگ کرنا شروع کردیا ہے۔افغانستان میں وزیرستان کے شہریوں اور متاثرین کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔ دو صوبوں پکتیا اور پکتیکا میں افغان فورسز نے پاکستان کی جانب سے متاثرین کی واپسی کیلئے بھیجے گئے فارم پھاڑ دیے ہیں اور فارم لے جانے والے افراد کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ خوست کے گولان متاثرین کیمپ

میں شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔پاکستانی شہریوں نے بتایا ہے کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے بعد افغان فورسز کا رویہ انتہائی ظالمانہ ہے، ہم وزیرستان واپس جانا چاہتے ہیں مگر افغان فوج ہمارے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔ کابل خیل قوم کے عمائدین نے افغان حکومت سے اس معاملے کی تحقیقات کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے پاکستانی حکومت سے بھی معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…