جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

فواد چوہدری نوکری کی فکر کریں ،عمران خان کو خوش کرنے کیلئے بے ہودہ بیانات بھی بچا نہیں سکتے ،ن لیگ کا جوابی وار

datetime 12  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(اے این این ) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری دوسروں کی فکر چھوڑیں اپنے اختیارات کی حفاظت کریں۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی تھی۔

فواد چوہدری نے بلاول کی نواز شریف سے ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھٹو کے نواسے کی ضیا کے منہ بولے بیٹے سے ری یونین صدی کا سب سے بڑا یوٹرن ہے۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے بے اعتبارے وزیر اطلاعات کو یہ بیان زیب نہیں دیتا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد چوہدری صاحب اپنی نوکری بچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، لیکن ایسے بے ہودہ بیانات بھی آپ کی نوکری نہیں بچا سکتے- آپ کا نمبر آنے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کا بیان فطری عمل ہے، 4 سالہ سیاسی کیرئیر میں 4 جماعتیں بدلنے والا دوسروں پر تنقید ہی کر سکتا ہے، فواد چوہدری صاحب اپنی نوکری بچائیں یا اپنی اگلی جماعت کا انتخاب کر لیں۔ترجمان ن لیگ نے کہا کہ بلاول کی نواز شریف سے ملاقات کے بعد حکومت بالخصوص عمران نیازی بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ افسوس وزیراعظم اور ایک درجن ترجمانوں کے پاس بات کرنے کو صرف اور صرف نواز شریف اور بس نواز شریف ہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…